20 سال پرانی گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر، حکومت کی نئی وہیکل پالیسی سامنے آگئی
نیوانرجی وہیکل پالیسی کے تحت 20 سال پرانی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 23 جولائی 2026
21:41
(جاری ہے)
اسی طرح 2031 سے 2035 کے دوران پرانی کمرشل گاڑیوں کو مرحلہ وار سڑکوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
حکومت پرانی گاڑی مالکان کو نئی ماحول دوست گاڑیاں خریدنے کیلئے مراعات بھی دے گی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے ڈیلیوری سے قبل رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے، اب کوئی بھی نئی گاڑی سرکاری رجسٹریشن کے بغیر شوروم سے باہر نہیں جاسکے گی۔ میڈیا کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایکسائز پنجاب عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق نئی پالیسی فوری طور پر نافذ کردی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت تمام آٹو موبائل کمپنیوں، مجاز ڈیلرشپس اور موٹر برانچ حکام کو پابند کیا گیا ہے کہ نئی گاڑی کی رجسٹریشن خریدار کو ڈیلیوری سے پہلے مکمل کی جائے۔ حکام کے مطابق کہ پنجاب کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے خریداروں کو اب مکمل رجسٹرڈ گاڑی، سرکاری نمبر پلیٹ اور تمام قانونی دستاویزات کے ساتھ فراہم کی جائے گی، جس سے انہیں بعد میں ایکسائز دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس مقصد کے لیے مجاز ڈیلرشپس کو ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت رجسٹریشن کا اختیار دیا جائے گا، گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو اپنی تمام مجاز ڈیلرشپس کی فہرست ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد انہیں ڈی وی آر ایس لائسنس جاری کیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
آبنائے ہرمز: محفوظ راہداری پر محصول خلاف قانون، اقوام متحدہ
-
غزہ: غذائی تحفظ میں بہتری کو وسائل کی کمیابی سے خطرہ، یو این ادارے
-
آزاد کشمیر میں تقریرکرنے والوں کا نام لیں تو ذہن میں ایک چیز ’کرپشن‘ آتی ہے
-
غریب کا بچہ تب لیڈر بنےگا، جب کوئی امیرزادہ پارٹی سیٹ پر قبضہ کرکے نہیں بیٹھا ہوگا
-
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
-
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
-
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
-
خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل پاکستان میں، افغانستان میں بھی ڈیزل پاکستان سے سستا ہونے کا انکشاف
-
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
-
2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک مون سون کی پہلی موسلادھار بارش برداشت نہ کرسکی
-
20 سال پرانی گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر، حکومت کی نئی وہیکل پالیسی سامنے آگئی
-
ڈی سی نے چند فٹ کے پُل کا تخمینہ ایک کروڑ80 لاکھ روپے لگایا جبکہ دوست انجینئر نے صرف6 لاکھ روپے میں بنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.