Live Updates

خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل پاکستان میں، افغانستان میں بھی ڈیزل پاکستان سے سستا ہونے کا انکشاف

رواں ہفتے کے دوران پاکستان خطے میں ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ کرنے والا ملک بن گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 جولائی 2026 23:04

خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل پاکستان میں، افغانستان میں بھی ڈیزل پاکستان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 جولائی 2026ء ) پاکستان خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل فروخت کرنے والاملک بن گیا۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے اہم انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ ہفتے کے دوران پاکستان نے خطےمیں ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ کیا۔

صرف ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 16 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔ جبکہ اس دوران افغانستان کے علاوہ بھارت سمیت خطے کے بیشتر ممالک میں ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ پاکستان میں ڈیزل کی قیمت افغانستان سے بھی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈاکٹر فرخ سلیم کے مطابق افغانستان میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پاکستانی روپے میں 74 روپے ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 375 روپے ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا گیا ہے، جس کےتحت اب ملک میں یومیہ بنیاد پر قیمتیں مقرر کی جا رہی ہیں۔ نئے طریقہ کار کے نفاذ کے بعد سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے حکومت نے کل بھی پیٹرول کی قیمت میں  6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 83 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات