آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 جولائی 2026 23:23

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب لاہور میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مختلف شاہراہوں کے مختلف مقامات سے بیٹھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مون سون کی تیز بارشوں کے بعد شہر کی اہم ترین شاہراہ خیابانِ فردوسی روڈ پر ایک اور گڑھا پڑ گیا۔ گزشتہ 3 روز کے دوران اسی سڑک پر یہ دوسرا گڑھا ہے۔ دو ارب سے تیار ہوبے والی شاہراہ پر بارش کے بعد گڑھے پڑ گئے۔۔ مرکزی شاہراہ پر گڑھے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے سڑک کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔  سے "ماڈل روڈ" کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ ۔یہ پراجیکٹ جنوری 2025 میں شروع ہوا اور اسے چند ماہ میں مکمل ہونا تھا۔ تاہم مسلسل تاخیر کے بعد منصوبہ جولائی 2026 میں تقریبا ڈیڑھ سال بعد مکمل ہوا۔