وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، امریکہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
منگل 28 جولائی 2026 22:32
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امریکی کانگریس ارکان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کا دورہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کی جانب ایک خوش آئند پیشرف ہے۔ امریکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ پر کانگریس ارکان اور امریکی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی اس جرات مندانہ اور فیصلہ کن مداخلت کا ذکر بھی کیا جس کے نتیجے میں مئی 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہوا اور جنگ بندی عمل میں آئی اور جس نے کروڑوں زندگیاں بچانے میں مدد کی۔ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، کان کنی و معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں کانگریس ارکان نے دورے کے دوران پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے پاکستانی قیادت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جس کے دو طرفہ تعلقات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار پر وزیراعظم کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے دورے کرنے والے کانگریسی وفود اور امریکہ کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفود کی تعداد میں اضافے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی کارپوریٹ سیکٹر کے ایگزیکٹوز کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔وفد میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی، توانائی، کان کنی اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے شامل تھے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی تعاون دو طرفہ تعلقات کا مرکزی ستون ہے۔ انہوں نے مزید امریکی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ مختلف شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند منصوبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی جس کی نمائندگی دورہ کرنے والے امریکی کاروباری وفد میں نمایاں طور پر موجود ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ استقبالیہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت نے جو گرین بسیں آزاد کشمیر بھیجی تھیں وہ الیکشن کمیشن نے ضبط کرلیں، رانا ثناءاللہ کی تصدیق
-
حکومت نے عوام پر آج پھر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا
-
شرپسند کالعدم کمیٹی اب شہریوں کے قتل کی منصوبہ بندی پر عمل کررہی ہے
-
میرپور میں جیت پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کے سفر کی علامت ہے
-
پیپلزپارٹی کے پاس سندھ کی 17 سالہ حکومت میں بتانے کو کچھ نہیں تھا، اس لیے ن لیگ کو ووٹ ملا
-
لاہور: غلط معلومات پر پولیس کا اٹارنی جنرل آف پاکستان کے گھر پر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہکار معطل، مقدمہ درج
-
کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والو! ہوش کے ناخن لو، ملک میں وہ ماحول بنا دیا گیا جہاں جمہوریت اور انسانیت شرمسار ہے
-
جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج، پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ
-
راولا کوٹ کی صورتحال پر سیاسی جماعتیں اور میڈیا شترمرغ کی طرح آنکھیں بند کئے بیٹھا ہے
-
شارخ خان کے والد تاج محمد خان کے ساتھ سیاسی انتقام کا رویہ اختیار نہ کیا جاتا، تو وہ پاکستان چھوڑ کر انڈیا نہ جاتے
-
سمجھتا ہوں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہتری کی کنجی ہے، بیرسٹر گوہر
-
وزیرخزانہ کی زیر صدارت جی ایم مکئی کمیٹی کا دوسرا اجلاس، ورکنگ گروپ قائم، اتفاقِ رائے پر مبنی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.