Live Updates

سعودی وزیرِدفاع کی امریکی صدر سے ہنگامی ملاقات، سعودی ولی عہد کا پیغام پہنچایا،امریکی میڈیا

جمعرات 30 جولائی 2026 21:25

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی۔امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات کامقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات میں سعودی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔

سعوی وزیردفاع نے کہا کہ ایران نواز عراقی ملیشیاں نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی تنصیبات پر حملے کرکے ریڈلائن کراس کی جس کی وجہ سے جواب دینا پڑا۔سعوی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کہا عراق میں کارروائی کا مقصد یہ نہیں کہ ہم کشیدگی بڑھانے کے حامی ہیں، عراق میں کارروائی کا مقصد یہ بتانا تھا کہ مملکت دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیرِدفاع نے جے ڈی وینس سے کہا کہ نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہ زیادہ سودمند راستہ ہے۔

امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا عراق پر حملوں کا مقصد حوثیوں کوپیغام دینا تھا، سعودی وزیرِدفاع نیامریکی نائب صدر کو بتایا کہ سعودی عرب حوثیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی وزیرِدفاع نے کہا کہ حوثیوں کے معاملے پر فی الحال امریکا کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔سعودی وزیرِدفاع نے یہ بھی کہا کہ حوثیوں کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات