کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
جمعہ 31 جولائی 2026 13:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،جن لوگوں نے رائے شماری میں حصہ لینا تھا انہیں گن گن کر شہید کیا جارہاہے،قتل و غارت کے ذریعے کشمیریوں کے مسئلے کو دبایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ آج تک لاکھوں کشمیری شہید کئے جاچکے ہیں،بھارت نے کشمیری عوام کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا ،میڈیا اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے دنیا تک ہمارا پیغام پہنچائے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا خطہ کسی بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کا فرض ہے آزاد خطے کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔آزاد کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ حریت کانفرنس بہتر انداز سے اپنا کام کرسکے۔شمیم شال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت نفرت کی فضا قائم ہوچکی ہے،کشمیری عوام بھارتی ہتھکنڈوں کے آگے آج تک نہیں جھکے،مقبوضہ کشمیر کے حالات پر بین الاقوامی میڈیا خاموش ہے دوسرے مسائل پر الجھا ہوا ہے۔شمیم شال نے کہا کہ بھارت کے خلاف اب نوجوان نسل اٹھ کھڑی ہوگی،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے،جو سزا کشمیری عوام کو ملی ہے وہ اس کے مستحق نہیں تھے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.