آئندہ میچز میں بولنگ کے شعبے کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی،شوال ذوالفقار

جمعہ 31 جولائی 2026 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار نے کہا ہے کہ انجری کے باعث طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کر رہی تھیں،اس لیے انکے ذہن میں یہی بات تھی کہ پر اعتماد رہ کر بیٹنگ کرنی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منیبہ علی کیساتھ سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ میں اچھی شراکت قائم ہوئی اور دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

شوال ذوالفقار نے کہا کہ ٹیم 170 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہیتاہم بولنگ اور فیلڈنگ کے دوران اضافی رنز دینے کی وجہ سے حریف ٹیم کو فائدہ ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران ٹیم کا منصوبہ زیادہ سے زیادہ رنز سکور کرنا تھا،جس پر عمل کرتے ہوئے اچھا مجموعہ ترتیب دیا گیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ بولنگ لائن اور لینتھ کے مطابق نہیں ہو سکی،جس کے باعث مخالف ٹیم نے زیادہ رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شوال ذوالفقار نے کہا کہ آئندہ میچز میں بولنگ کے شعبے کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تاکہ سیریز اپنے نام کر سکے۔شوال ذوالفقار نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ جس انداز میں انہوں نے اس میچ میں بیٹنگ کی،اسی تسلسل کو آئندہ مقابلوں میں بھی برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :