بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت

جمعہ 31 جولائی 2026 21:56

بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ ملت فاطمہ جناح کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مادرِ ملت کی جراًت، استقامت اور جمہوریت سے غیرمتزلزل وابستگی مشعلِ راہ ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مادرِ ملت کی زندگی آج بھی ہر اٴْس شخص کے لیے مشعلِ راہ ہے جو آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ رائے دہی پر یقین رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مادرِ ملت فاطمہ جناح نے تحریکِ پاکستان کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے بے مثال کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ مادرِ ملت قیامِ پاکستان کے بعد عوام کے حقِ رائے دہی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کی سب سے توانا آواز بن کر ابھریں۔ انہوںنے کہاکہ مادرِ ملت کی جمہوری جدوجہد سے رہنمائی لیتے ہوئے پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی انتخابی دھاندلی کی ہر کوشش کی مزاحمت، عوامی مینڈیٹ کے تحفظ، آزاد، منصفانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔