راجن پور میں زہریلا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق37افراد متاثر‘ 4 افراد کی حالت تشویشناک

سویاں کھانے والے 37 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے‘ گھر میں تقریب کی وجہ سے عزیزورشتہ دار جمع تھے. پولیس حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 2 اگست 2026 12:33

راجن پور میں زہریلا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق37افراد متاثر‘ 4 افراد کی ..
راجن پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست ۔2026 ) راجن پور کے علاقے عمرکوٹ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سویاں کھانے سے ایک ہی خاندان کے 37 افراد کی حالت غیر ہوئی .

(جاری ہے)

حکام کے مطابق 30 متاثرین کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اور 7 کو ٹی ایچ کیو روجھان منتقل کیا گیا متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سویاں کھانے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہوئی پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے ‘پولیس کا کہنا ہے گھر میں تقریب کی وجہ سے عزیزورشتہ دار جمع تھے ‘تمام افراد کھیتوں میں مزوری کرکے گزربسر کرتے تھے. 

متعلقہ عنوان :