فیصل آباد ، شہر اور گردونواح میں چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 5 اگست 2026 23:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2026ء) شہر اور گردونواح میں چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 50 سے زائد مقا ما ت پروارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا، متعد د شہریوں کی موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا ، تفصیل کے مطابق لیاقت آباد کے قریب انس جاوید سے سوا دو لاکھ روپے وفون، تلیانوالہ روڈ پر حسن رضا سے 20ہزار وفون، 26ج ب کے ثقلین کی حویلی سے 5بکریاں چوری، 8ج ب کے ناصر مسیح سے 21ہزار وفون چھین لیا، ملت ٹائون کے شریف کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 202ر۔

ب کے ابوبکر کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، الفیاض کالونی کے شہزاد سے لیپ ٹاپ' نقدی وفون چوری، وارث پورہ کے امتیاز کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، خانوآنہ اڈا کے قریب حقنوازکے گودام سے گندم اور مونجی چور لے گئے، 239گ ب کے مرتضیٰ کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 32ج ب کے عبدالجبار کی دکان سے 32بوری کھاد چوری، 241ر۔

(جاری ہے)

ب کے اکبر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، ائر پورٹ چوک کے قریب ریاض سے 25ہزار وفون چھین لیا، محلہ حسین نگر کے ندیم قاسم سے 16ہزار وفون، محلہ انور آباد گلی نمبر18 کے اسامہ کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری،محمود کالونی صدیق بازار کے عدیل ضیاء کی دکان سے انورٹر بیٹریاں چوری، 105گ ب کے رحیم بخش سے 20ہزار وفون، 71گ ب کے آصف علی کے گھر سے بکرا چوری، 144گ ب کے عثمان یوسف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، مکوآنہ کے صفدر علی سے 42ہزار وفون، 62ر۔

ب کے عاشرسلیم سی20ہزار وفون چھین لیے، عالم شاہ کے علی شیر کی حویلی سے مویشی چوری، 421گ ب کے غلام مصطفی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 507گ ب کے افضل کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 457گ ب کے الیاس سے 15ہزار وفون، 471گ ب کے اظہر محمود سے 65ہزار وفون، 204گ ب کے عثمان سے موٹرسائیکل' نقدی وفون، 202گ ب کے تنویر سے 57ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔

32ج ب کی ساجدہ بی بی کی لاکھوں کی کار، الائیڈ ہسپتال سے سید انصر علی، مدینہ ٹائون کے احمد رضا، رحمان پورہ کے عبداللہ ، 73ج ب کے یوسف، میونسپل کالونی جڑانوالہ محمد احمد،656گ ب کے وقاص،446گ ب کے پرویز سلطان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔