وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود سے ملاقات

جمعہ 7 اگست 2026 17:11

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود سے ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ہوئی ۔ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شیخ محمد بن سلمان نے قصر الصفا میں وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔