اے این ایف نے چار مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے 187 کلو گرام چرس اور افیون برآمد کر لی

ہفتہ 8 اگست 2026 14:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2026ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف علاقوں میں چار کارروائیاں کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 20.5 ملین روپے سے زائد مالیت کی 187 کلو گرام چرس اور افیون برآمد کی ہے۔ ترجمان اے این ایف نے ہفتہ کو کہا کہ لورالائی میں کلی ساگر روڈ کے قریب کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک ٹرک سے 28.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر ہسپتال کے قریب رکشے سے 10.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید برآں دالبندین، ضلع چاغی میں اے این ایف نے ایک گاڑی سے 145 کلوگرام افیون برآمد کی ہے۔ اسی طرح پشاور میں، حاجی کیمپ میں ایک کورئیر کے دفتر میں ایک پارسل سے کھانا پکانے کے چولہے کے اندر چھپائی گئی 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف منشیات کنٹرول ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔