ٌمبینہ ملی بھگت سے جی ٹی روڈ پر واقع معروف کیمیکل فیکٹری کو گیس کی کئی گنا زائد مقدار فراہم

اتوار 9 اگست 2026 17:30

/مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2026ء) سوئی ناردرن گیس کے اعلی حکام کی مبینہ ملی بھگت سے جی ٹی روڈ پر واقع معروف کیمیکل فیکٹری کو گیس کی کئی گنا زائد مقدار فراہم کرکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے گئی․ بجلی پر چلنے والی فیکٹری نے اپنی ضرورت کئی گنا کم کردی․ گیس سے محروم شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی․ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک کے قریب قائم معروف کیمیکل فیکٹری قبل ازیں پانچ لاکھ یونٹ بجلی استعمال کرتی تھی جو اب صرف دس سے بیس ہزار یونٹ تک پہنچ چکی ہے، محکمہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے اعلیٰ حکام کی مبینہ ملی بھگت سے مریدکے شہر اور گردونواح کے گھریلو صارفین سے گیس چھین کر فیکٹری کو دے دی گئی جس پر محلہ شیخاں، محلہ جناح پارک، گاڈی محلہ سمیت دیگر علاقوں کے صارفین کو گیس برائے نام فراہم کی جا رہی ہی․ گیس کی عدم فراہمی سے شہری دو وقت کا کھانا پکانے سے بھی محروم ہوچکے ہیں․ شہریوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سخت نوٹس لیتے ہوئے گھریلو صارفین کو گیس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہی․ دوسری طرف فیکٹری حکام سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگر کسی زمہ دار سے رابطہ نہ ہوسکا۔