م*قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور کا میر رضا علی قتل کیس کا نوٹس

ً وزیراعلیٰ سندھ کو واقعے کی شفاف اور غیرجانب دارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش

اتوار 9 اگست 2026 17:50

ظ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2026ء) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے میر رضا علی قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو واقعے کی شفاف اور غیرجانب دارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فریال تالپور نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز تادیبی کارروائی کی جائے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، فریال تالپورنے کہا کہ واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور عوام کو شفاف انداز میں آگاہ کیا جائے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔