راولپنڈی،6 افراد زیرحراست ، 34 لیٹر سے زائد شراب برآمد

اتوار 9 اگست 2026 18:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نی6 افراد کو حراست میں لے کر 34 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 19 لیٹر شراب برآمد کی، ائیرپورٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 05 لیٹر شراب برآمد کی، کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 02 بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی خان کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :