مریم نواز کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام‘ پاکستان کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی

پاکستانی قوم کے ہر فرد،حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک، معرکہ حق میں دفاع وطن کو ناقابل تسخیربنانے پر غیور افواج اور سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہر جانباز سپاہی کو سلام. وزیراعلی پنجاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 14 اگست 2026 19:14

مریم نواز کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام‘ پاکستان کی سالگرہ پر قوم کو ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2026 ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں پاکستان کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباددی اور اظہار تشکرکیاہے وزیراعلیٰ نے قائد اعظم، علامہ اقبال، محترمہ فاطمہ جناح، زعما کرام اور تمام اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے وزیراعلیٰ نے قیام پاکستان، تعمیر پاکستان اور تحفظ پاکستان کی جدوجہد کے شہدا اور غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیاہے.

(جاری ہے)

انہوںنے پاکستانی قوم کے ہر فرد،حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک، معرکہ حق میں دفاع وطن کو ناقابل تسخیربنانے پر غیور افواج پاکستان اور سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہر جانباز سپاہی کو سلام پیش کیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے اساتذہ،طلبا و طالبات، مزدوروں، کارکنوں، محنت کشوں اور ورکروں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ یوم آزادی پر ہم سب کو تعمیر وطن میں اپنا اپنا بھرپور کردارادا کرنے کا وعدہ نبھانا ہوگا آنے والی نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں اگر ہر فرد اپنے اپنے حصے کا چراغ روشن کرے تو پورے وطن میں اجالاپھیل جائے گا سوہنی دھرتی کو چار چاند لگانے کیلئے اخلاص، احساس ذمہ داری ہی حقیقی حب الوطنی ہے. وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نوجوان نسل کے لئے یوم آزادی مستقبل سے عہد وفا نبھانے کا دن ہے نوجوانوں کے ہاتھ قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں طلبہ کا دل لگا کر پڑھنا، اساتذہ کادلجمعی سے پڑھانا، معالجہ کا احساس، تاجر کی دیانتداری ہی حقیقی حب الوطنی ہے وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوم ہے اور پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے میں سمجھتی ہوں ہر فرد کے لئے حقیقی ترقی وہی ہے جس میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے دن رات محنت کرکے امید کے دیے جلا اور خوابوں کو حقیقت بنارہے ہیں.