مریم نواز کاسیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اوریونین کونسل تک لیجانے اور مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان

اڑھائی سال میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب کا ہر ضلع سیف سٹی بن چکا ہے،ایک ہی سکرین پر پورے پنجاب کا نظر آنا معمولی بات نہیں ‘ماضی میں پنجاب کے 70سے زائد علاقے نو گو ایریا کہلاتے تھے،اب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کچے سمیت پنجاب کا کوئی علاقہ نو گو ایریا نہیں .وزیراعلی پنجاب کا تقریب سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 14 اگست 2026 19:22

مریم نواز کاسیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اوریونین کونسل تک لیجانے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2026 ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اوریونین کونسل تک لیجانے اور مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان کیاہے ہر پولیس سٹیشن اورنمایاں عوامی مقامات پر پینک بٹن لگائے جائیں گے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پر پنجاب انٹگریٹڈ سیف سٹی نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم سیف سٹی نیٹ ورک کی تقریب کایوم آزادی پر انعقاداعزاز ہے روشن چہروں اورجواں ہمت بچوں کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ پنجاب آگے بڑھ رہا ہے،یہ کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے.

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ روجھان اورہارون آباد جیسے دوردراز علاقوں سے آنے والے بچوں کا پولیس کمیونیکشن آفیسر بننا خوش آئند ہے آج سیف سٹی اتھارٹی دیکھ کر میں سر جھکا کراللہ کا شکرادا کرتی ہوں 15کی صورت میں عوام کیلئے ایک زبردست ڈیجیٹل سسٹم کام کررہا ہے پنجاب ٹیکنالوجی،سمارٹ پولیسنگ،پیش گوئی پر مبنی پولیسنگ میں لیڈ کررہا ہے.

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہبازشریف صاحب کو سیف سٹی اتھارٹی کا کریڈٹ نہ دیا جائے تو زیادتی ہوگی شہبازشریف صاحب میرے چچا،مینٹور اورسیف سٹی کے بانی ہیں شہبازشریف نے سیف سٹی کا راستہ تخلیق کیا جس پر چلتے ہوئے آج ہم یہاں پہنچ چکے ہیں وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ اڑھائی سال میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پنجاب کا ہر ضلع سیف سٹی بن چکا ہے ایک ہی سکرین پر پورے پنجاب کا نظر آنا معمولی بات نہیں پنجاب ٹیکنالوجی سیفٹی ماڈل میں نیشنل لیڈر بن چکا ہے.

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب اے آئی بیس سسٹم ڈویلپمنٹ اورسمارٹ سرویلنس ہورہی ہے پیش گوئی پر مبنی پولیسنگ کے ذریعے ہر چیز کو مانیٹرکرکے اقدامات کئے جارہے ہیں ماضی میں پنجاب کے 70سے زائد علاقے نو گو ایریا کہلاتے تھے جہاں شام کو آمدورفت بندکردی جاتی تھی اب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کچے سمیت پنجاب کا کوئی علاقہ نو گو ایریا نہیں کچے کے علاقے میں تقریباً10ما ہ سے سنگین جرائم اوراغوابرائے تاوان کی کوئی واردات نہیں ہوئی کچے کے علاقے میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا کچے کے علاقے میں بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار کی جگہ بیٹ اورلانچر کی جگہ بال نے لے لی کچے کے علاقے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری غیر معمولی بات ہے کچے میں 30ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ سمیت دیگر تمام ترقیاتی منصوبے لارہے ہیں کچے کو بھی پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ترقی دی جائے گی سیف سٹی اتھارٹی کی افادیت، ٹیکنالوجی اورکارکردگی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اورکامیاب منصوبوں میں شامل کیا گیا ورچوئل پولیس سٹیشن سے 11لاکھ خواتین کو ریلیف دیاگیا.

وزیراعلی نے کہا کہ پورے پنجاب میں پینک بٹن کی تعداد بڑھارہے ہیں تاکہ بچوں اورخواتین میں احساس تحفظ اجاگر ہو خواتین اوربچوں کو احساس ہونا چاہیے کہ حکومت کو ہماری فکر ہے مجھے سب کی فکر ہے،سب کے تحفظ کا احساس ہے پہلی مرتبہ سیف سٹی آنے پر بچیوں کو درپیش رہائش کے مسئلے کا علم ہوا تو وویمن ہاسٹل بنوایا. مریم نوازشریف نے کہاکہ چائلڈ سیفٹی ایپ کے ذریعے ایک لاکھ کیس حل کیے گئے اور80ہزار بچوں کو فیملی سے ملوایا گیا ماں باپ کے سامنے بچہ گم ہوجائے تو وہ کبھی اس کو بھول نہیں سکتے بھکر میں خاوند کو دل کی تکلیف ہونے پر خاتون نے پینک بٹن دبایا تو پورا سسٹم حرکت میں آگیا ڈرون کیمرہ سرویلنس بارش، سیلاب،محرم،جلوس اورمجالس کی فضائی نگرانی کی گئی کہیں بھی کوئی ایونٹ ہورہا ہو تو سیف سٹی کی آنکھ سب کو دیکھ رہی ہوتی ہے سیلاب کے دوران نائٹ ویژن کیمرے کی مدد سے انسانوں اورجانوروں کی بھی نشاندہی ممکن ہوئی.

انہوں نے کہاکہ پنجاب وہ صوبہ ہے جہاں انسانوں کی نہیں بلکہ جانوروں کی بھی حفاظت کی جاتی ہے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کمرشل سینٹر میں آتشزدگی کی امدادی کارروائیوں کی موبائل پر مانیٹرنگ کرتی رہی عمارت سے آخری آتشزدگی کے شکار فرد کے نکالے جانے تک ڈیجیٹل مانٹیرنگ کی سیف سٹی کیمرے نے تاروں میں اٹکے پرندے کی نشاندہی کی تو ریسکیو 1122نے سیڑھی لگا کر اسے آزاد کرایا پنجاب اب ہر ایک کے لئے محفو ظ اوربہتر بن چکا ہے.

وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب جاگ رہا ہے جہاں فیصلے اندھیروں میں نہیں ڈیٹا کی بنیاد پر کرکے انسانی جانیں بچائی جاتی ہیں پبلک ٹرانسپورٹ پر چسپاں کیو آر کوڈ سکین کر کے مشکل میں مدد لی جاسکتی ہے سیف سٹی ماڈل کو ڈسٹرکٹ سے تحصیل اورتحصیل سے یونین کونسل لیول پر لے کر جائیں گے یونین کونسل لیول تک سیف سٹی مکمل نیٹ ورک بنے گا ہر شہری کو یقین ہونا چاہیے کہ حکومت اسے دیکھ رہی ہے،آنچ نہیں آنے دے گی پنجاب میں سیف سٹی اوردیگراقدامات سے جرائم میں کمی آئی کیونکہ مجرم جانتے ہیں کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے کون کہتا ہے کہ صرف لاہور میں کام ہورہا ہے ہر ڈسٹرکٹ میں سیف سٹی نظر آئے گا.

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ لوگوں کے لئے حکومت جاگ رہی ہے اللہ پاکستان کو صدا قائم و آباد اورپرچم کو سربلند رکھے آئی جی راﺅ عبدالکریم اورایم ڈی احسن یونس سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں سیف سٹی کیلئے سابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات کو بھی یاد رکھا جائے گا.