سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور کا میر رضا علی قتل کیس کا نوٹس

فریال تالپور کی وزیراعلیٰ سندھ کو واقعے کی شفاف اور غیرجانب دارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش

اتوار 9 اگست 2026 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2026ء) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے میر رضا علی قتل کیس کا نوٹس لے لیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق فریال تالپور نے وزیراعلیٰ سندھ کو واقعے کی شفاف اور غیرجانب دارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز تادیبی کارروائی کی جائے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔فریال تالپور نے کہاکہ واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور عوام کو شفاف انداز میں آگاہ کیا جائے،انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔