فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو تبدیل کرنا سنگین غلطی ہوگی. ٹرمپ کی عالمی فٹبال تنظیم کو دھمکی
انفانٹینو چلے گئے تو آئندہ ورلڈ کپ نہ تو اتنا کامیاب ہوگا اور نہ ہی اتنا منافع بخش. امریکی صدر کا پیغام
میاں محمد ندیم
منگل 11 اگست 2026
14:02
(جاری ہے)
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ انفینٹینو کے جانے سے ورلڈ کپ کی کامیابی اور منافع میں کمی آئے گی انہوں نے کہاکہ اگر وہ چلے گئے تو آئندہ ورلڈ کپ نہ تو اتنا کامیاب ہوگا اور نہ ہی اتنا منافع بخش واضح رہے کہ انفینٹینو کو گزشتہ چند دنوں کے دوران بڑے فٹبال کنفیڈریشنز کی جانب سے دباﺅ کا سامنا ہے، جن میں یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یویفا)، ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن اور CONCACAF شامل ہیں. یہ دباﺅ ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق کا ایک حصہ نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کے متنازع منصوبے کے باعث سامنے آیا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد ان تنظیموں نے آزادانہ تحقیقات اور احتساب کا مطالبہ کیا جبکہ بعض حلقوں نے انفینٹینو سے عہدہ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا. فیفا صدر ان دنوں نے دفتر میں مبینہ افیئر اور ایک ناکام نجی سرمایہ کاری سکیم پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں انفانٹینو اطالوی نژاداد سوئس وکیل ہیں‘صدر ٹرمپ انفانٹینو کی حمایت کررہے ہیں جبکہ یو ایس ساکر ایسوسی ایشن نے کینیڈا ساکر اور وسطی امریکہ و کیریبین کی فٹبال تنظیموں کے ساتھ مل کر فیفا کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا. انفانٹینو جنہیں اگلے مارچ میں دوبارہ انتخاب کا سامنا ہے نے کسی بھی غلطی کے الزامات کی تردید کی ہے فیفا نے بھی اپنے زیردباﺅ صدر کی حمایت کی ہے اور اس ردعمل کو کچھ لوگوں کی جانب سے تنظیم کو کمزور کرنے کی ایک منظم اور جاری کوشش قرار دیا ہے فیفا کے صدر کو دنیا کی تقریبا تمام فٹبال تنظیمو ں کی جانب سے شدید ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے ‘انفانٹینو کو صدر ٹرمپ اپنا دوست قراردیتے ہیں ‘ انفانٹینو پر حالیہ ورلڈ کپ میں امریکا کی کئی اہم شخصیات کو فائدے پہنچانے کا بھی الزام ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
باب المندب میں حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ‘تین ہلاک
-
روالپنڈی میں اٹلی کے سفارت خانے کا جعلی نمائندہ گرفتار
-
ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر امریکی فضائیہ کے طیارے میں خفیہ سفرکیا
-
پاکستان کی 10 ارب ڈالر کی درخواست، امریکہ کی سردمہری برقرار
-
امریکا ، اسرائیل کے شام سے مذاکرات کامیاب، شام میں خفیہ مقام پر موجود نیوکلیئر مواد جلد ہٹائے جانے کا امکان
-
صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل مقرر کردیا
-
لاہور، ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی کیس، اے ایس آئی کے خلاف سزائے موت کی دفعات شامل
-
مکہ دفاعی معاہدہ: نشانہ کون سا ملک ہے؟
-
اقلیتیں معاشرے کا حسن، عزت اور تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا. مریم نواز
-
لاہور، پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری مکمل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کرادی گئی
-
پنجاب میں سکول کھولنے سے قبل صفائی، سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
-
عمران خان اور اہلیہ قید تنہائی کیس، بیرسٹر سلمان نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.