روالپنڈی میں اٹلی کے سفارت خانے کا جعلی نمائندہ گرفتار

جعلساز گروہ کے سرغنہ سمیت 9 افراد کو سفارت خانے کی شکایت پرگرفتار کیا گیا.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 11 اگست 2026 15:54

روالپنڈی میں اٹلی کے سفارت خانے کا جعلی نمائندہ گرفتار
روالپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2026 ) روالپنڈی میں پولیس نے خود کو اطالوی سفارت خانے کا نمائندہ ظاہر کرنے والے جعل ساز گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ایف آئی اے کے مطابق جعلساز گروہ کے سرغنہ سمیت 9 کارندے راولپنڈی سے گرفتار کر لیے گئے. ملزمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 45 لاکھ روپے ہتھیائے اٹلی کے سفارت خانے کی این سی سی آئی اے میں درخواست پر کارروائی کی گئی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے. 

متعلقہ عنوان :