باب المندب میں حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ‘تین ہلاک

ابتدائی اطلاعات میں جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی . رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 11 اگست 2026 15:59

باب المندب میں حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ‘تین ہلاک
صعنا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2026 ) جلاوطن یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ کیا ہے ابتدائی اطلاعات میں جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کے حملے میں کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا جس میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے ہیں.دوسری جانب میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :