صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل مقرر کردیا

تعیناتی کے پیچھے ”بال روم“ منصوبہ کو وفاقی عدالت کی جانب سے غیر قانونی قرار دینا ہے‘ جلدمعاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ سکتا ہے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 11 اگست 2026 15:36

صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2026 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل مقرر کردیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاﺅس کے موجودہ سٹاف سیکرٹری ول شارف یکم ستمبر سے اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاﺅس کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ٹروتھ سوشل“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ول شارف نے وائٹ ہاﺅس سٹاف سیکرٹری کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دی ہیں اور وہ نیشنل کیپیٹل پلاننگ کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں.

(جاری ہے)

امریکی ذراوع ابلاغ کے مطابق شارف نے 40 کروڑ ڈالر کے وائٹ ہاﺅ س بال روم منصوبے کی منظوری کے عمل میں اہم کردار ادا کیا تھا، واشنگٹن ڈی سی کی ایک وفاقی اپیل عدالت نے حال ہی میں اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ یہ معاملہ جلد امریکی سپریم کورٹ تک پہنچ سکتا ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ شارف اس سے قبل وفاقی پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نجی شعبے میں وکیل کے طور پر کام کیا اور دو وفاقی اپیل عدالتوں کے ججوں کے لئے بطور کلرک بھی خدمات انجام دیں.