جشن آذادی فٹسال ٹورنامنٹ سنسنی خیز فائنل میچ پولیس اکیڈمی اور شہید محسن تربت کے مابین کیچ اسٹیڈیم ایئرپورٹ روڈ کے مقام پر کھیلا گیا

منگل 11 اگست 2026 20:16

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2026ء) جشن آذادی فٹسال ٹورنامنٹ سنسنی خیز فائنل میچ پولیس اکیڈمی اور شہید محسن تربت کے مابین کیچ اسٹیڈیم ایئرپورٹ روڈ کے مقام پر کھیلا گیا۔اس دوران شہید محسن تربت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے 3 کے مقابلے 4 گول سے میچ جیت لیا۔فائنل میچ کے مہمان خاص اسپورٹس تمپ جناب ادیب مراد صاحب تھے۔

(جاری ہے)

دیگر مہمان گرامی میں منبجر زرعی بینک تربت جناب نصیر فقیر صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس مکران ڈویژن جناب غفار یوسف صاحب بھی گراونڈ پہ موجود تھے۔دریں اثنا جشن آزادی کی مناسبت سے فٹسال میچ کے بعد بوری دوڑ اور میوزیکل چیئر کے بھی مقابلے ہوئے جنہیں کھیل سے وابستہ شائقین نے جوش وخروش کے ساتھ دیکھا۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :