پاکستان کے استحکام اور امن وسلامتی کے لئے پوری قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مقررین

بدھ 12 اگست 2026 14:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2026ء) مکہ باہمی دفاعی معاہدہ اور یوم آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے منعقدہ پاکستان زندہ باد سیمینار کے مقررین نے کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ ہے جس کے استحکام اور امن وسلامتی کے لئے پوری قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشااللہ مکہ مکرمہ باہمی دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے لئے اتحاد کا ثمر ثابت ہو گا۔

زرائع کے مطابق جامع ضیا العلوم کے زیر اہتمام جامع مسجد معاویہ میں منعقدہ پاکستان زندہ باد سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ وکیل صحابہ علامہ عطا اللہ بندیالوی،مفتی محمد آصف، مولانا ضیا الحق، ڈویژنل خطیب قاری وقار احمد عثمانی، قاری احمد علی ندیم، قاری عصمت اللہ ،مولانا عبد التواب عزیز،قاری عبدالقیوم، اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کا قیام قربانیوں اور جزبہ حب الوطنی کا ثمر ہے اسی طرح پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے اس کا دفاع اور عزت ہمیں اپنی جانوں سے زندہ عزیز ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے دفاع اور امن وامان کے لئے پوری قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وقت آنے پر اپنے مال اور جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اس موقع پر طلبہ نے انگلش میں خطاب کیا اور مسجد کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

آخر میں پاکستان کے استحکام سلامتی،امت مسلمہ کی بقا اور شہیدا وطن کے لئے بلند درجات کی دعا کی گئی۔