ملک بھر میں فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ہر ماہ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہو سکتی ہے.نیپراذرائع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 اگست 2026 13:33

ملک بھر میں فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2026 ) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ہر ماہ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہو سکتی ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، اتھارٹی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی ذرائع کے مطابق فیصلے کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا. یاد رہے کہ لاہور الیکٹراک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے اپنے خسارے کو پورا کرنے کے لیے ایک روپے بیس پیسے کی درخواست الگ سے دائرکررکھی ہے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے کمپنی کی درخواست کی منظوری کی صورت میں لیسکو کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت اڑھائی روپے یونٹ کے قریب بڑھ جانے کا امکان ہے.