پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر کی مزارِ قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی اور کیک کاٹنے کی تقریب
جمعرات 13 اگست 2026 16:07
(جاری ہے)
کیک کاٹنے کی تقریب میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی، قومی یکجہتی، سلامتی اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار و مقام میں مزید اضافے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے محترمہ فرح ناز اکبر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے بانی اور برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنما ہیں۔ ان کی انتھک جدوجہد، اصول پسندی، بصیرت اور بے مثال قیادت کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔ قائداعظم نے مسلمانوں کو ایک واضح سمت، قومی تشخص اور آزاد ریاست کا تصور دیا، جس کی حفاظت اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا فرمان "اتحاد، ایمان اور تنظیم" آج بھی پوری قوم کے لیے رہنمائی کا روشن اصول ہے۔ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے ہمیں باہمی اتحاد، نظم و ضبط، محنت اور قومی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔ارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ مزارِ قائد ہماری قومی تاریخ، آزادی کی جدوجہد اور قائداعظم کے عظیم کردار کی زندہ علامت ہے۔ قومی ورثہ و ثقافت کے تحفظ اور تاریخی مقامات کی نگہداشت کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اپنے قومی ہیروز، تاریخ اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔محترمہ فرح ناز اکبر نے مزید کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، استحکام، خوشحالی اور عالمی سطح پر اس کے وقار میں اضافے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان قائداعظم محمد علی جناح? کے نظریات اور پاکستان کی ترقی کے مشن کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید مضبوط بنائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں۔تقریب کے اختتام پر قائداعظم محمد علی جناح کے درجاتِ بلندی اور مغفرت، پاکستان کی سلامتی و استحکام، افواجِ پاکستان کی کامیابی، ملکی ترقی و خوشحالی اور پاکستان کے قومی وقار و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.