بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا

مشفیق الرحیم سے قبل یہ ریکارڈ بنگلادیش کے ہی مومن الحق کے پاس تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 اگست 2026 11:13

بنگلادیش کے کامیاب ترین بلے باز نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیل کر ریکارڈ ..
ڈارون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اگست 2026ء ) بنگلادیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے قبل ہی ایک منفرد ریکارڈ قائم کرلیا۔ 
وہ آسٹریلیا میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایسے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اس سے پہلے سب سے زیادہ 103 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے تھے۔

(جاری ہے)

 

اس فہرست میں بنگلادیش کے ہی مومن الحق 78 ٹیسٹ میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 
ان سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے مارون اتاپتو کے پاس تھا جنہوں نے 2004ء میں آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا جبکہ وہ اس سے پہلے 73 میچز کھیل چکے تھے۔ 
کسی بھی ملک میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے سے قبل سب سے زیادہ میچز کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے پاس ہے جنہوں نے 2022ء میں پاکستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے پہلے 175 میچز کھیلے تھے۔