Live Updates

پاکستان اور ایران میں کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریںگے

ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرزقذافی سٹیڈیم کا دورہ، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید و پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 اگست 2026 11:23

پاکستان اور ایران میں کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، پاکستانی کوچز ایرانی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اگست 2026ء ) پاکستان اور ایران نے کرکٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 
ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر اہم بات چیت ہوئی۔ 
ایرانی وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود جدید تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

 
پی سی بی کے مطابق ایرانی وفد نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی۔ 
اس موقع پر پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر اہم بات چیت ہوئی جبکہ پاکستانی کوچز کی جانب سے ایران کی جونیئر اور سینئر کرکٹ ٹیموں کو کوچنگ فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 
دونوں فریقین نے کرکٹ کے فروغ، تکنیکی تعاون اور مستقبل میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات