فیصل آباد پریس کلب میں یوم آزادی کی تقریب، ڈی سی اور سی پی او کی پرچم کشائی

جمعہ 14 اگست 2026 19:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2026ء) فیصل آباد پریس کلب میں یوم آزادی کے سلسلہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان اور سی پی او تنویر حسین نے پریس کلب کے عہدیداران کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اور یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب میں گروپ لیڈر و سابق صدر پریس کلب شاہد علی، صدر محمد بلال ڈوگر، سیکرٹری شوکت علی وٹو، سینئر نائب صدر میاں کاشف فرید، نائب صدر زاہد محمود ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری عدیل مان، انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول، چیئرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجاز سمیت دیگر عہدیداران اور صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد نعمان نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس اپنی ذمہ داریاں پوری پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبے کے ساتھ انجام دے رہی ہے، ملک کی ترقی کے لیے قانون کی پاسداری اور قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

گروپ لیڈر و سابق صدر پریس کلب شاہد علی نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے، پاکستان کے قیام کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں، نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صدر پریس کلب محمد بلال ڈوگر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے پوری قوم کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صحافی برادری قومی معاملات میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

سیکرٹری پریس کلب شوکت علی وٹو نے کہا کہ آزادی کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم ملک کی سلامتی، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کریں گے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان، سی پی او تنویر حسین اور پریس کلب کے عہدیداران نے یوم آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر سابق صدر مقبول احمد لودھی چئیرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر احمد اعجاز،گروپ لیڈر ایڈیٹر کونسل زاہد مان صدرفوٹوجرنلسٹس ایسویسی ایشن محمد طاہر سئنئر صحافی سابق سیکرٹری ایم ایس بلال ایگزیکٹو ممبران سید ذاکر حسین،شاہد محمود،رانا حناء جمیل، ارشد انصاری ملک شوکت تبسم۔

رمشاء طارق،ابرار حبیبی رانا فضیل،حماد ملک،علی حسن و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔