تعمیرپاکستان سے استحکامِ پاکستان تک علماء کرام اور مدراس کا کردا ر بڑی اہمیت کا حامل ہے ، مفتی محمد یوسف کشمیری
ہفتہ 15 اگست 2026 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام ، اتحاد ، نظم و ضبط ، اسلامی اور عصری تعلیم ، اخلاقی تربیت اور خاص کر قانون کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے جس کو نبھانا اور فروغ دینا ہم سب کا مذہبی اور ملی فریضہ ہے ۔
علامہ محمد یوسف کشمیری نے نوجوان نسل کو اپنا تعلیمی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نسلِ نو پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک میں مزید ترقی کے اسباب پیدا کریں ۔ تعمیر پاکستان سے استحکا مِ پاکستان تک علماء اور مدرا س کا کردار کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی صدیق الرحمن نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہی نہیں بلکہ ہمارا گھر ہے ہمیں اس سے ہر قسم کے حالات میں محبت کرنی ہوگی اور محبت کرنا گناہ نہیں لیکن اس کے برعکس ملک میں تعصب ، لسانیت کو فروغ دینا یہ ہمارا شیوہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺاور صحابہ اکرام ؓ جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو حضرت بلا ل ؓؓ اور سیدنا ابو بکر صدیق ؓ مکہ کو یاد کر کے اشعار پڑھا کرتے تھے ۔ کانفرنس کے تیسرے مقرر ڈاکٹر رضوان سلیم نے کہا کہ آزادی نعمت خداوندی ہے اس آزادی کی ہر طرح سے حفاظت کرنا ہمارا فرض عین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنتے وقت جن علمائے اہلحدیث اور ہمارے بانیان اہلحدیث نے کردار ادا کیا تھا اُن کی قربانیاں ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گی کیونکہ پاکستان کے قیام اور استحکام میں دینی مدراس کا کردار کسی سے مخفی نہیں ۔ اس پروگرام میںشریک تمام سامعین کرام اور علماء و مشائخ نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور اس کانفرنس میں مفتی مزمل ابرار، مفتی عبد الغفار چانڈیو، مفتی محمد اصغر، مفتی محمد اکرام و دیگر علمائے کرام و مشائخ نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.