احسن اقبال کا بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پیر 17 اگست 2026 19:34

احسن اقبال کا بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ والدہ کا دکھ بہت بڑا ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :