صدر مملکت کی انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد

پیر 17 اگست 2026 19:51

صدر مملکت کی انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو، حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق انڈونیشیا کے یومِ آزادی پراپنے تہنیتی خط میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ تاریخی موقع انڈونیشیا کے عوام کے جذبے، استقامت اور عزم کے ساتھ ساتھ آزادی کی جدوجہد میں ان کی قوم کے بانی رہنمائہں کی قیادت کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری نیکہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد، مشترکہ عقیدے اور دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تعاون پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، تعلیم اور عوامی روابط سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسعت دی ۔صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ گزشتہ سال صدر پرابوو سوبیانتو کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی جس سے باہمی مفاد میں تعاون کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے انڈونیشیا کے عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔