میر رضا قتل کیس: دونوں ہاتھوں پر گن شاٹ ریزیڈیو کی تصدیق
قبر کشائی کے دوران حاصل نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹ پولیس کو موصول، فرانزک شواہد کو دیگر ثبوتوں سے ملا کر حتمی نتیجہ اخذ کیا جائے گا
پیر 17 اگست 2026 19:54
(جاری ہے)
کیمیکل ایگزامن کے دوران میر رضا کی کمر اور سینے پر بھی گن شاٹ ریزیڈیو کے شواہد ملے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق کمر کے حصے میں GSR کی مقدار سینے کے مقابلے میں زیادہ پائی گئی۔
یہ نتائج میڈیکو لیگل شواہد سے بھی مطابقت رکھتے ہیں، جن میں میر رضا کو کمر کی جانب سے گولی لگنے اور سینے کی سمت سے نکلنے کے شواہد سامنے آئے تھے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق اس پہلو کو بھی زیرِ غور رکھا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر میر رضا نے کسی خطرے کو محسوس کرنے کے بعد دفاع میں فائرنگ کی ہو، تاہم اس بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کی گئی۔پولیس حکام اب GSR رپورٹ، پوسٹ مارٹم، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد، اسلحے سے متعلق فرانزک نتائج اور دیگر تفتیشی مواد کو یکجا کرکے واقعے کی مکمل نوعیت جانچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پولیس سرجن نے متعدد فرانزک خامیوں کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد عدالت کے حکم پر میر رضا کی قبر کشائی کرکے دوبارہ میڈیکو لیگل معائنہ کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ میں ہاتھوں سے گن شاٹ ریزیڈیو کے نمونے نہ لیے جانے سمیت دیگر خامیوں کی بھی نشاندہی کی گئی تھی۔قبر کشائی کے بعد مختلف فرانزک نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے جامعہ کراچی کی لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔ اس سے قبل میر رضا کی شرٹ کے کیمیائی تجزیے میں بھی کمر کی جانب گن شاٹ ریزیڈیو کی موجودگی سامنے آنے کی اطلاع تھی۔تازہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ نے میر رضا کیس کی تفتیش میں ایک اہم نیا رخ پیدا کردیا ہے، تاہم پولیس کے مطابق واقعے کی حتمی نوعیت اور فائرنگ کے حالات کا تعین تمام فرانزک اور میڈیکو لیگل شواہد کے مجموعی جائزے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا
-
درخت کرہ ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
-
اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت رائٹ آف وے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، قانونی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا
-
صدر مملکت کی انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد
-
وزیراعظم کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی
-
سیرین ایئر نے پاکستان میں فضائی آپریشنز مستقل طور پر بند کردیے
-
میر رضا قتل کیس: دونوں ہاتھوں پر گن شاٹ ریزیڈیو کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کی گورننگ باڈی کا اجلاس
-
معتبر بین الاقوامی اسکالرشپ کیلیے محمد احمد کا انتخاب سندھ اور پاکستان کیلیے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
ماحول کے تحفظ، تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور پاکستان کو سرسبز و موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا مون سون شجرکاری ..
-
کیش لیس پاکستان کی جانب عملی پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم ہے، بلال اظہر کیانی
-
درخت کرة ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.