وزیراعظم کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی
پیر 17 اگست 2026 19:51
(جاری ہے)
شہبازشریف نے کہاکہ شہریوں کو بروقت، شفاف اور آسان ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
وزیراعظم نے کہاکہ شہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔وزیراعظم نے تمام سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ہم عصر تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل اصلاحات میں وفاقی وزارتوں کی ای آفس پر منتقلی اب تک کی اہم ترین اصلاحات میں سے ہے۔وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی تمام ماتحت اداروں اور ایس او ایز میں ای آفس کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے تمام سرکاری املاک کی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی کرتیہوئے اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے اور ٹیکنالوجی پارک کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کو چلانے کیلئے مکمل طور پر آوٹ سورس کیا جائے۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ این آئی ٹی بی کی رائٹ سائیزنگ کی جا چکی ہے اور اہم عہدوں پر تعیناتی ایک شفاف طریقے سے کی جارہی ہے، تمام وفاقی وزارتیں ای آفس پر منتقل ہو چکی ہیں جبکہ دیگر محکموں اور سرکاری ملکیتی اداروں میں اس کی ترویج پر کام جاری ہے۔اجلاس میں اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا
-
درخت کرہ ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
-
اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت رائٹ آف وے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، قانونی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا
-
صدر مملکت کی انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد
-
وزیراعظم کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی
-
سیرین ایئر نے پاکستان میں فضائی آپریشنز مستقل طور پر بند کردیے
-
میر رضا قتل کیس: دونوں ہاتھوں پر گن شاٹ ریزیڈیو کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کی گورننگ باڈی کا اجلاس
-
معتبر بین الاقوامی اسکالرشپ کیلیے محمد احمد کا انتخاب سندھ اور پاکستان کیلیے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
ماحول کے تحفظ، تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور پاکستان کو سرسبز و موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا مون سون شجرکاری ..
-
کیش لیس پاکستان کی جانب عملی پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم ہے، بلال اظہر کیانی
-
درخت کرة ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.