وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا

پیر 17 اگست 2026 19:40

وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) وفاقی وزیر اطلاعات عطائ اللہ تارڑ نے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سحر کامران سے ملاقات کی جس میں عطاء اللہ تارڑ نے سحر کامران سے قائمہ کمیٹی واقعے پر معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا،قومی اسمبلی اجلاس سے قبل عطائاللہ تارڑ نے سحر کامران سے معذرت کی،قائمہ کمیٹی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم معاملہ معذرت کے بعد ختم ہوگیا ،شازیہ مری، قادر پٹیل، سائرہ افضل تارڑ اور شرمیلا فاروقی بھی موقع پر موجود تھے ،عطائ اللہ تارڑ اور سحر کامران نے پارلیمانی روایات اور باہمی احترام کو مقدم رکھا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا تنازع خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوگیا۔