اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت رائٹ آف وے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، قانونی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا
پیر 17 اگست 2026 19:51
(جاری ہے)
ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی تنصیب اور رائٹ آف وے کے استعمال سے متعلق قانونی امور پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں عوامی، مشترکہ ترقیاتی اور نجی املاک کے حوالے سے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں کے دائرہ اختیار کو واضح کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔نجی ملکیت پر ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے مالک کی تحریری رضامندی کے طریقہ کار، رائٹ آف وے کے استعمال میں رضامندی، معاوضے اور دیگر قانونی تقاضوں کو واضح کرنے پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی ضروریات اور نجی ملکیتی حقوق کے درمیان مناسب توازن یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کو یقینی بنایا جائے گا۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رائٹ آف وے سے متعلق قانونی ابہام دور کرکے واضح اور مؤثر قانونی فریم ورک تشکیل دینا ہوگا۔ انہوں نے رائٹ آف وے کے استعمال کے لیے شفاف، واضح اور قابلِ عمل طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی توسیع کے ساتھ املاک کے مالکان کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے ایسا قانونی فریم ورک ضروری ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے۔اجلاس میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو قواعد و ضوابط کے ذریعے قانونی دائرے میں شامل کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ٹیلی کام کمپنیوں اور متعلقہ پراپرٹی مالکان کی ذمہ داریاں واضح کرنے، ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تنصیب کے بعد املاک کی حفاظت، دیکھ بھال اور بحالی سے متعلق ذمہ داریاں متعین کرنے پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر نے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کو مجوزہ قانونی مسودے میں ممکنہ قانونی و عملی مسائل دور کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن مجوزہ قانونی مسودے کو حتمی شکل دے کر کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سحر کامران کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا
-
درخت کرہ ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
-
اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت رائٹ آف وے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، قانونی فریم ورک کا جائزہ لیا گیا
-
صدر مملکت کی انڈونیشیا کے صدر، حکومت اور عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد
-
وزیراعظم کا اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی
-
سیرین ایئر نے پاکستان میں فضائی آپریشنز مستقل طور پر بند کردیے
-
میر رضا قتل کیس: دونوں ہاتھوں پر گن شاٹ ریزیڈیو کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کی گورننگ باڈی کا اجلاس
-
معتبر بین الاقوامی اسکالرشپ کیلیے محمد احمد کا انتخاب سندھ اور پاکستان کیلیے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
ماحول کے تحفظ، تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور پاکستان کو سرسبز و موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا مون سون شجرکاری ..
-
کیش لیس پاکستان کی جانب عملی پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم ہے، بلال اظہر کیانی
-
درخت کرة ارض پر حیات کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.