میڈم آپ چپ کر جائیں! ورنہ میرے ہاتھوں ضائع ہو جائیں گی

رہنماء پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی کی سینیٹ اجلاس میں انوشے رحمان کو دھمکی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اگست 2026 19:03

میڈم آپ چپ کر جائیں! ورنہ میرے ہاتھوں ضائع ہو جائیں گی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اگست 2026ء ) رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے سینیٹ اجلاس میں انوشے رحمان کو اپنے ہاتھوں ضائع ہونے کی دھمکی دے دی۔ ایکس پر صحافی غریدہ فاروقی کے ٹویٹ کے مطابق مشعال یوسفزئی نے سینیٹ اجلاس میں انوشے رحمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میڈم آپ چپ کر جائیں " ورنہ میرے ہاتھوں ضائع ہو جائیں گی "۔

سینیٹر مشعال یوسفزئی سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ پر بات کر رہی تھیں۔ ن لیگ کی رہنماء سینیٹر انوشے رحمان درمیان میں بول پڑیں۔ جس پر مشعال یوسفزئی نے سینیٹ اجلاس میں انوشے رحمان کو اپنے ہاتھوں ضائع ہونے کی دھمکی دے دی۔
غریدہ فاروقی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے 18ویں ترمیم میں اصلاحات کا معاملہ، پھر نہروں کے قیام کا معاملہ اور اب نئے صوبوں / انتظامی یونٹس کے قیام کا معاملہ، پاکستان کی اساس اور بقا کے انتہائی اھم معاملات پر غیرموزوں افراد کے نامناسب بیانات اور غلط وقت / مقام کے انتخاب سے ان سنجیدہ اور حساس معاملات کی وہ ڈیبیٹ جو قومی سطح پر لازما ہونی چاہئیے اور حل کی طرف بڑھنا چاہئیے، افسوس کہ تنازعے کا شکار ہو کر غیرسنجیدگی اور طویل عرصے تک کھٹائی میں پڑ گئی۔

(جاری ہے)

ایسے اھم سنجیدہ حساس معاملات پر گفتگو کا آغاز موزوں افراد سے ہونا چاہئیے تھا جس کیلئے فرد شناسی اور موقع و محل شناسی بھی ضروری ہے۔