محکمہ لینڈ میں بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی،ایڈیشنل اور ڈپٹی ڈائریکٹر برطرف

پیر 17 اگست 2026 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2026ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ لینڈ میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور میوٹیشن میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ حافظ مغیرہ قادری اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ نعمان احمد کو سروس سے برطرف کردیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ نعیم الحق کی ترقی تین سال کے لیے روک دی گئی۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کوئی جگہ نہیں۔ محکمہ لینڈ میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور میوٹیشن کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :