پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بارے فیصلہ 20اگست کو کیا جائیگا

پیر 17 اگست 2026 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ 20اگست کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کی تاریخ طے ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان اجلاس کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے