عالمی اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، یوسف حسن خلاوی
جمعہ 21 اگست 2026 20:35
(جاری ہے)
مقاصد شریعہ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیات کا مقصد صرف مالی لین دین نہیں بلکہ وسیع تر سماجی اور معاشی ترقی بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے لسٹڈ وقف کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے چھوٹی انفرادی رقوم کو بھی شفاف اور پیشہ ورانہ انداز میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے زرعی فنانسنگ کو بھی ایک اہم اور بڑی حد تک غیر استعمال شدہ شعبہ قرار دیتے ہوئے اس کے لیے خصوصی شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی مصنوعات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قرض حسنہ کی فراہمی کو آسان اور کم لاگت بنانے میں فن ٹیک کے ممکنہ کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ایس ای سی پی کے کمشنر امتیاز حیدر نے بتایا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 309 شریعہ کمپلائنٹ سکیورٹیز لسٹڈ ہیں، جو مارکیٹ کی مجموعی کیپٹلائزیشن کا 65 فیصد اور تقریباً 13.2 ٹریلین روپے بنتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلامی میوچل فنڈز کے اثاثے جون 2023ء کے 722 ارب روپے سے بڑھ کر جون 2026ء میں 2.2 ٹریلین روپے ہو گئے ہیں جبکہ ملک کے 389 میوچل فنڈز میں سے 197 شریعہ کمپلائنٹ ہیں۔ انہوں نے اسلامی مائیکروفنانس، ہائوسنگ فنانس، انویسٹمنٹ فنانس اور شریعہ کمپلائنٹ کریڈٹ رسک شیئرنگ سمیت نئی مالیاتی مصنوعات کا بھی ذکر کیا۔سیشن کی میزبانی ایس ای سی پی کے اسلامی مالیات ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر طارق نسیم نے کی۔ تقریب میں چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، کمشنرز، سینئر افسران، مالیاتی اداروں کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر یوسف حسن خلاوی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.