ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں،عباس عراقچی

اتوار 23 اگست 2026 18:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی معاشی جنگ وہی پرانی امریکی غنڈہ گردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم ہے، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ہم دھمکیوں، پابندیوں سے خوفزدہ نہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی تمام چالیں ناکام ہو چکی ہیں۔