وزارت اطلاعات نے خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو جعلی اور اے آئی قرار دیدیا

پیر 24 اگست 2026 16:45

وزارت اطلاعات نے خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو جعلی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو وزارت اطلاعات نے اے آئی اور جعلی ویڈیو قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے سوشل میڈیا پر خواجہ آصف کی گردش کرنے والی ویڈیو سے متعلق ایک وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں اس ویڈیو کو جعلی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)سے تیار ویڈیو قرار دیا گیا ہے۔وزارت اطلاعات نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس پر درج کیا ہیکہ جھوٹ: یہ اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس قسم کا کوئی بیان نہیں دیا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے خبروں کو شیئر کرنے سے پہلے ان کے آفیشل تصدیق کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔