Live Updates

آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کے امریکی دعوے نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں،ایران

منگل 25 اگست 2026 11:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2026ء) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کے امریکی دعوے نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران نے بلغاریہ کو امریکی طیاروں کو ری فیولنگ سہولت دینے پر حملوں سے خبردار بھی کر دیا۔

(جاری ہے)

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے۔محسن رضائی نے کہاکہ ایران کے خلاف بار بار عائد کی جانے والی امریکی پابندیاں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گی، پہلے بھی یہ اقدامات اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات