انجینئر امیر مقام کاپمز ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر اظہار افسوس

بدھ 26 اگست 2026 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2026ء) وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، انجینئر امیر مقام نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے،غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے والدین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے،ایسے المناک واقعات کی وجوہات کا تمام حقائق سامنے آنا ضروری ہیں۔