ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
نئی ہدایات پر عمل نہ کرنے والی جامعات کو غیر ملکی طلبہ کے داخلے کی اجازت سے محروم کیے جانے کا بھی انتباہ دیا گیا ہے.رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 اگست 2026
17:47
(جاری ہے)
رائٹرز کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے تحت کام کرنے والے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام نے 24 اگست کو جامعات کو ایک میمو جاری کیا ہے میمو میں کہا گیا ہے کہ حکام نے غیر ملکی طلبہ کے لیے Curricular Practical Training (CPT) کی ایسی اجازتوں میں اضافہ دیکھا ہے جو ممکنہ طور پر مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہیں CPT کے تحت طلبہ کو اپنی تعلیم سے متعلق عملی تربیت اور بعض صورتوں میں کام کرنے کی اجازت ملتی ہے.
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ عملی تربیت اسی وقت دی جاسکتی ہے جب وہ طالب علم کے باقاعدہ تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ ہو میمو میں خبردار کیا گیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی غیر ملکی طلبہ کو داخلہ دینے کی سرٹیفیکیشن ختم کی جاسکتی ہے نئی ہدایات کے بعد بعض امریکی جامعات نے غیر ملکی طلبہ کی مخصوص ورک اتھارائزیشن درخواستوں پر عارضی طور پر کارروائی روک دی ہے ان میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس (UCLA) اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے بھی شامل ہیں. UCLA نے تصدیق کی ہے کہ اس نے بعض CPT اجازتوں کا اجرا روک دیا ہے تاکہ نئی وفاقی ہدایات کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جاسکے UC برکلے کے بین الاقوامی دفتر نے کہا ہے کہ 24 اگست کا میمو پہلے کی ہدایات کے مقابلے میں زیادہ براہ راست اور بعض معاملات میں زیادہ پابندیوں پر مشتمل ہے یونیورسٹی کے مطابق بعض ورک اتھارائزیشن درخواستوں پر مستقبل قریب میں کارروائی مشکل ہوسکتی ہے. تاہم برکلے نے واضح کیا کہ وہ ڈگری کی لازمی ضروریات سے متعلق CPT درخواستوں پر معمول کے مطابق کارروائی جاری رکھے گا، جبکہ بعض ماسٹرز تھیسس اور ڈاکٹریٹ تحقیق سے متعلق درخواستوں کے لیے بھی طریقہ کار جاری رکھنے یا بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ موجودہ ضوابط میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت اس نظام کے غلط استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا نئی پالیسی سے امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی طلبہ پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے، خصوصاً ان طلبہ پر جو اپنی ڈگری کے دوران عملی تربیت یا انٹرن شپ کے ذریعے پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
سرحد یونیورسٹی سے احتجاجی طلباء نکالے جانے کی خبریں غلط ہیں، کیمپس ڈائریکٹر
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.