وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
سمارٹ سٹی، کمانڈ سنٹر، ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن، ایگریکلچر اور مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں ہواوے کے اشتراک کار کا خیر مقدم
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 اگست 2026
17:02
(جاری ہے)
اس موقع پر پنجاب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ڈیلیوری یونٹ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا ملاقات میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں 6 ڈیٹا سنٹر اور ساورن ڈیٹا سنٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ملاقات میں پنجاب کو مصنوعی ذہانت سے لیس صوبہ بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری پراتفاق کیا گیا. ملاقات میں موثر سرکاری انٹرپرائز کوآرڈینیشن میکانزم کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سمارٹ سٹی، کمانڈ سنٹر، ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن، ایگریکلچر اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہواوے کے اشتراک کار کا خیر مقدم کیا گیا ملاقات میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت، کلاو¿ڈ ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور سمارٹ پبلک سروسز روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا. اس موقع پر انفرادی ٹیکنالوجی کے منصوبوں اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایکو سسٹم کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں ہواوے اور حکومت پاکستان کے اشتراک کار کو موثر بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا. وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ڈیجیٹل تبدیلی میں معاونت کے لیے ہواوے کے عزم کو سراہا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے پنجاب پاکستان اورجنوبی ایشیاءمیں سب سے زیادہ فعال صوبہ ہے، اقتصادی ترقی، جدت، روزگار اور بہتر عوامی خدمات میں معاونت کر سکتا ہے پنجاب حکومت کارکردگی، شفافیت، فیصلہ سازی، شہریوں کی خدمات کے معیار اور ٹیکنالوجیز کے بھرپور استعمال کررہی ہیں ٹیلنٹ کی نشوونما اور ٹیکنالوجی تک جامع رسائی پنجاب کی حکمت عملی کے اہم ستون ہے. وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ڈیجیٹل طور پر بااختیار، فعال، اختراعی اور شہریوں پر مرکوز پنجاب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے پنجاب میں کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مقامی AI ماڈلز تیار کیے جائیں گے. صوبائی معاون خصوصی علی ڈار نے پنجاب میں اے آئی آفس سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور گورننس کیلئے اے آئی کا موثر استعمال یقینی بنایا جارہا ہے پنجاب ڈیٹا لیر اور ڈیجیٹلائزیشن پر موثر کام کررہا ہے پنجاب 65 فیصد نوجوان آبادی کے ساتھ بہتر اور شاندار مواقع ر کھتا ہے. معاون خصوصی علی ڈار نے بتایا کہ پنجاب اے آئی ٹیکنالوجی کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لئے استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے 2029 تک پنجاب جنوبی ایشیاءمیں اے آئی سے منسلک اور مربوط نظام رکھنا والا صوبہ بن جائے گا سرکاری تعلیمی اداروں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے اے آئی کو طلباءکے لئے مارکیٹ میں مواقع مہیا کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوچکا ہے سیف سٹی اتھارٹی، ایگریکلچر، ٹریفک اور دیگر امور میں اے آئی کی معاونت کارگر ثابت ہورہی ہے. انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر میں پنجاب اے آئی آفس قائم کرنے والا پہلا صوبہ ہے اے آئی امور میں چین کی طرف سے ٹیکنیکل معاونت کا خیر مقدم کریں گے پاکستان دنیا بھر میں فری لانسر کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے حکومت پنجاب نہ صرف سرکاری افسروں، اہلکاروں بلکہ کیبنٹ ممبرز کو بھی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی ٹریننگ کرا رہی ہے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فور لیر ڈیٹا سنٹر قائم کیا جائے گا ہواوے کے سینئر ایگزیکٹو ہواوے نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ہواوے (Huawei) پنجاب کے ساتھ کام جاری رکھے گا.
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ جاری
-
سانحہ پمز،سینٹ میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کا پر حکومتی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہا ر
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
-
سینیٹر پلوشہ خان کا پمز ہسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار
-
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
-
اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.