پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
29 اگست سے 5 ستمبر تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے‘شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 اگست 2026
17:49
(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے. ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی اقدامات یقینی بنائے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے. ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بوسیدہ اور کچے مکانات میں رہائش سے گریز کریں اور آندھی و طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں انہوں نے غیر ضروری سفر سے گریز، آسمانی بجلی سے بچاﺅ کے لیے محفوظ مقامات پر رہنے اور بچوں کو نشیبی علاقوں، پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رکھنے کی ہدایت کی پی ڈی ایم اے کے مطابق بجلی کی گرج چمک اور طوفانی موسم کے دوران شہری کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
سرحد یونیورسٹی سے احتجاجی طلباء نکالے جانے کی خبریں غلط ہیں، کیمپس ڈائریکٹر
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.