اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
پمزجیسے المیے روز پاکستان کی تقدیر بن چکے ، ہم ایک نئے المیے کا استقبال کرتے ہیں ، یہ سب ختم نہیں ہو گا، انکوائری بھی ہو اور سزا بھی ہو ، مگر اس سے پہلے بھی انکوائریاں ہوئیں، سزائیں بھی ہوئیں. اراکین کاسینیٹ اجلاس میں اظہارخیال
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 اگست 2026
16:51
(جاری ہے)
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک قانون بنایا جائے کہ سب کا علاج سرکاری ہسپتال سے ہو گا، چاہے کوئی سینیٹر ہو، کوئی جج ہو، کوئی بیوروکریٹ ہو انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی ہونی چاہئے، اس پابندی کے بعد مہینوں میں سرکاری ہسپتالوں کا حال بہترین ہو گا، جو سرکاری ہسپتالوں سے علاج نہ کرائے وہ نوکری سے جائے. پرویز رشید نے کہا کہ جو شخص سرکاری تنخواہ لے وہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرے تو ٹرانسپورٹ بہتر ہو جائے گی، سی ایم ایچ کی آپ ہمیشہ تعریف سنیں گے کیونکہ فوج کے نچلے عملے سے اوپر افسر تک سب سی ایم ایچ سے علاج کراتے ہیں سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مصطفی کمال بھی موجود تھے، اس موقع پر سینیٹر فلک ناز چترالی نے سانحہ پمز پر وفاقی وزیر صحت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دو ہسپتال سنبھلتے نہیں، اچھل اچھل کر کہتے ہیں نیا صوبہ بنائیں گے، وزیر صحت سینیٹ اجلاس میں پمز کے قصیدے پڑھ رہے تھے، اس پر تو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے. سینیٹر فلک ناز چترالی نے وفاقی وزیر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میں اس دن پمز گئی، سکیورٹی گارڈز نے ہمیں دھکے دےکر باہر نکال دیا، بچے شاپنگ بیگ میں والدین کو دیے گئے،کہا کہ کسی کو بتانا نہیں، یہاں سے چلے جا، اس سارے معاملے پر وزیر صحت اور حکومت قصور وار ہے. سینیٹر سعدیہ عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی تقرری کے بورڈ میں موجود تھی، میں نے تقرری کی بہت مخالفت کی تھی، بیوروکریسی نے اس ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو لگانے کی بہت حمایت کی تھی، ای ڈی پمز اتنا اثر و رسوخ والا انسان ہے سعدیہ عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری صحت کو تو معطل کردیا،ای ڈی پمز کو معطل نہیں کرسکے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی رسائی ایسی جگہ ہے جہاں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، ای ڈی پمز اس واقعے کا قصور وار ہے،اسے تو گرفتار کرنا چاہیے تھا، یہ شخص قاتل ہے.
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ جاری
-
سانحہ پمز،سینٹ میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کا پر حکومتی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہا ر
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
-
سینیٹر پلوشہ خان کا پمز ہسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار
-
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
-
اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.