سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات برائی-28 2026 کیلئے 'ضابطہ اخلاق' اور دیگر انتظامات کا جا ئزہ، حتمی شکل دی گئی

الیکشن کمیشن ار اکین نے حکو متی سینئر ا فسر ان کو'ایس او پیز اور انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے مجموعی اقدامات سے آگاہ کیا

پیر 7 ستمبر 2026 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2026ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کی ہد اہات کی رو شنی میںمختلف متعلقہ حکو متی محکمہ جا ت سے اعلیٰ افسر ان اور اسٹیک ہولڈرز نے جا ئنٹ کو ر ڈ اینشن اجلا س کے دوران سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے آئندہ انتخابات سا ل 2026-28 کیلئے ایک جامع 'ضابطہ اخلاق' اور دیگر انتظامات تفصیلی طو ر پر جا ئز ہ لیا اورالیکشن کے شفا ف، غیر جا نبداراور پر امن و منظم ا ند ا ز میں ا نعقا د کیلئے با ہمی تعا ون و ا قدا ما ت کر نے کا عز م کا ا عا دہ کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کی ہدایات کی روشنی میںسر حد چیمبر ا ٓف کا مرس ا ینڈ انڈسٹر ی کی ایگز یکٹو کمیٹی کے انتخا بات بر ائے سا ل 2026-28 کے حوا لے سے مختلف متعلقہ سر کا ری اداروں پر مشتمل جا ئنٹ کو ر ڈ اینشن کاا ابتدائی اجلاس منعقد ہواجس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹریفک، پیسکو، ڈبلیو ایس ایس پی ، الیکشن کمیشن کے ممبرا ن اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے سینئر ا فسر ان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سید بشارت حسین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد سمیہ جبین، ایس ڈی پی او ہشتنگری وارث خان، ڈی ایس پی ٹریفک ضرار،ایس ای پیسکو انجینئر زین العابدین ،ڈپٹی ڈ ائر یکٹر پیسکو عدنان ایاز خان،منیجر ڈبلیو ایس ایس پی انجینئرایم کا شف، ایمر جنسی ا ٓفیسر ریسکیو 1122 باریاز اورالیکشن کمیشن کے اراکین شجاع محمد اور حارث مفتی، سیکرٹری جنرل سر حد چیمبر مقتصد احسن، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کی جا نب سے نمائندہ /مبصر شجاعت حسین کے علاوہ ہارون علی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکیورٹی، ٹریفک کے انتظام، رسائی کے کنٹرول ، ہنگامی صورتحال میں ردعمل، پارکنگ، ضابطہ اخلاق کے نفاذ اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اورتما م انتظا ما ت کو مقر ر کرد ہ ایس او پیز کے مطابق انہیں حتمی شکل دی گئی۔الیکشن کمیشن اراکین اور سر حد چیمبر کے سیکرٹری جنرل نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایگز یکٹو کمیٹی کے انتخابات-28 2026 کیلئے کیے گئے مجموعی انتظامات اور ضابطہ اخلاق کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران مختلف متعلقہ سر کا ری ادار وں کے سینئر ا فسر ان اورڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کے مبصر نیسر حد چیمبر کے انتخابات 2026 کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز ،انتظامات اور ضابطہ اخلاق پر مکمل اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے سر حد چیمبر کے ا حا طے کو انتخا بات کیلئے مکمل و مو زو ں جگہ سمیت دیگر الیکشن کے حوا لے سے سہو لیات کو بہتر و کا فی قر ا رد یا ہے۔

بعد ازاں، حکام نے الیکشن کمیشن کے اراکین اورسر حد چیمبر کے انتظامی عملے کے ہمراہ پولنگ کیلئے مقر رکر دہ جگہ کا دور ہ کیا اور دیگرڈی جی ٹی ا و کے ا یس ا و پیز کے مطا بق انتظامات، بشمو ل سی سی ٹی وی اور دیگر کا بھی تفصیلی جا ئزہ کیا ۔جا ئنٹ کو ر ڈ اینشن اجلا س کے دور ان سینئر ا فسر ان نے سر حد چیمبر کے انتخا با ت شفا ف، غیر جا نبدار اور پر امن و منظم ا ند ا ز میں ا نعقا د کیلئے با ہمی تعا ون و ا قدا ما ت کی بھر پور یقین د ہا ئی کی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کی20 خا لی نشستو ں پر انتخابات 17 ستمبر کو سر حد چیمبر ہا وس میںمنعقد کئے جا ئیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے جا نب سر حد چیمبر ا نتخا با ت کیلئے ضا بطہ اخلا ق کو ا ٴْمید وا روں کی حتمی فہر ست 11ستمبر 2026جا ری ہو نے کے بعد کر دیا جا ئیگے۔ در یں اثنا ء،ہد ا ہا ت کی روشنی میں، مذکورہ جا ئنٹ کو ر ڈا ینشن اجلا س کی جا مع کمپالا ئنس رپور ٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن کو ارسا ل کر دی گئی ہے۔