نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام پر چوہدری شجاعت و سالک کے فارمولے پر عمل کیا جائے، صادق شیخ
بدھ 9 ستمبر 2026 04:00
(جاری ہے)
محمد صادق شیخ نے کہا کہ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی تقریباً 24 کروڑ 15 لاکھ تھی، جو اب بڑھ کر 25 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث وسائل کی منصفانہ تقسیم، ترقیاتی منصوبہ بندی، سیاسی نمائندگی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر انتظامی نظام ناگزیر ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین چوہدری برادران کا مؤقف ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو مستقبل قریب میں عوامی مسائل اور بے چینی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ آبادی کے بڑھتے ہوئے حجم کے ساتھ اگر انتظامی ڈھانچہ اسی رفتار سے مؤثر نہ بنایا گیا تو حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھنے کے ساتھ سرکاری اداروں پر بوجھ میں بھی اضافہ ہوگا۔محمد صادق شیخ نے کہا کہ انتظامی دباؤ کے نتیجے میں تعلیم، صحت، روزگار، امن و امان اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے، اس لیے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام پر سنجیدہ اور جامع غور کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر زمینی حقائق، آبادی، جغرافیہ، انتظامی ضرورت اور عوامی سہولت کو بنیادی معیار بنایا جائے تاکہ مستقبل میں بہتر حکمرانی، وسائل کی مؤثر تقسیم اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس میں آنکھوں کے امراض کے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹریز کمپلیکس پشاور کا دورہ
-
نوجوانوں کو بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
زمین منسوخی سے قبل نوٹس اور سماعت کا موقع دینا لازم ہے، سپریم کورٹ
-
خلع پر حق مہر واپسی کی حد مقرر کرنےکے قانون کے معاملے کو وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے ، سپریم کورٹ
-
لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
-
عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت (پرسوں) ہو گی
-
ایئرسیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی
-
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.